اس اخبارنے لکھاہے کہ عربوں کی سب سےبڑی مشکل یہ ہےکہ وہ خود اعتمادی سے بے بہرہ ہیں اور سوچتےہیں کہ عربوں کی مقبوضہ سرزمیں صرف امریکہ کی پیش کردہ راہ حل سے آزاد ہوسکتی ہے اور وہ اپنے تمام مسائل حل کرنے میں امریکہ پرہی بھروسہ کرتےہیں۔ شام کے اخبارتشرین نے لکھاہے کہ جارحیت اورقبضہ کے خلاف جدوجہد کرنا ہرقوم کا حق ہے اور یہ ایک بین الاقوامی حق ہے ۔ اس اخبارکے مطابق عربوں کا یہ موقف غلط ہے کیونکہ امریکہ عربوں کو مغرب کی پالیسیوں کی پیروی کرنے پرمجبورکرتاہے اور صہیونی ریاست بھی عربوں کی غفلت اور امریکہ کے ہمنوا ہونے سے پورا پورا فائدہ اٹھاتی ہے اور اپنے صیہونی اور سامراجی منصوبوں کو مکمل کرتی ہے۔ ........../110
17 جولائی 2010 - 19:30
News ID: 186281
شام کے سرکاری اخبار تشرین نے لکھاہے کہ عرب ملکوں کی سب سےبڑی مشکل یہ ہے وہ تمام امور میں امریکہ پربھروسہ کرتےہیں۔