عراقی الیکشن پینل نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے باون امیدواروں کو نا اہل قرار دے دیا۔ جس کے باعث عرب اتحاد کے امیدوار ایاد علاوی کا وزیراعظم بننا خطرے میں پڑگیا۔ جب کہ نوری المالکی وزیراعظم کے عہدے کے مضبوط امیدوار بن گئےہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی الیکشن پینل نے سات مارچ کو انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی چھان بین کی۔ عرب اتحاد کے اکثر ارکان پر الزام تھا کہ ان کا تعلق سابق صدر صدام کی بعث پارٹی سے ہے۔ عراقی الیکشن پینل کے ترجمان کے مطابق باون منتخب امیدواروں کا تعلق بعث پارٹی سے ثابت ہوگیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم کیلئے عرب اتحاد کے امیدوار ایادعلاوی ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کرسکیں گے ۔
17 جولائی 2010 - 19:30
News ID: 186036
عرب اتحاد کے اکثر ارکان پر الزام تھا کہ ان کا تعلق سابق صدر صدام کی بعث پارٹی سے ہے۔