بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پینٹاگون نے متبادل راستے کے طور پر خلیج فارس سے 2200 میل (4000 کلومیٹر) دور برطانیہ کے زیرِ انتظام جزیرے ڈیگو گارسیا کو نیا مرکز بنایا؛ مگر یہ فاصلہ سپلائی میں شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
اہم نکات:
آبراہام لنکن طیارہ بردار جہاز کے 5000 ملاح تقریباً 9 ماہ سے، کسی چھٹی کے بغیر، سمندر میں ہیں۔
بحرین اور امارات کی بندرگاہیں ایرانی میزائل رینج میں ہونے کی وجہ سے بند ہیں، اس لئے جہاز پر سوار ملاح "بندرگاہی آزآدی" سے محروم ہیں۔
امریکی قوانین کے مطابق 45 دن بعد 5 دن چھٹی "بیئر ڈے (Beer day)" کے طور پر بنتی ہے، مگر پینٹاگون نے اس سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
سیاسی ردعمل:
ڈیموکریٹک سنیٹرز نے ملاحوں کی ذہنی صحت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا: "یہ مدت کافی بھی نہیں ہے، ہم جتنا چاہیں ایران کا محاصرہ جاری رکھ سکتے ہیں۔"
تاریخی تناظر:
ویت نام جنگ میں امریکی بحریہ کو فلپائن کی بندرگاہ (صرف 2 دن کی دوری) میسر تھی، مگر موجودہ جنگ میں کوئی قریبی پناہ گاہ نہیں؛ جو صورتحال کی سنگینی میں اضافہ کرتی ہے۔
کانگریس مین مائک لیون نے سوال اٹھایا: "اس مشن کا مقصد کیا ہے؟" جس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ