15 اگست 2026 - 16:41
مآخذ: ابنا
انصاراللہ: سعودی عرب کے فیصلے واشنگٹن کے تابع، ریاض یمن سے خوفزدہ

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فیصلے امریکی مفادات سے جڑے ہوئے ہیں اور ریاض یمن کے ساتھ کسی نئی جنگ کے سنگین نتائج سے خوفزدہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فیصلے امریکی مفادات سے جڑے ہوئے ہیں اور ریاض یمن کے ساتھ کسی نئی جنگ کے سنگین نتائج سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کشیدگی بڑھانے سے اس لیے گریز کر رہا ہے کیونکہ اسے اپنے تیل کے مفادات اور اہم تنصیبات، خصوصاً آرامکو، پر ممکنہ حملوں کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق امریکہ بھی سعودی عرب پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جس سے خطے میں نیا محاذ کھل جائے۔

الفرح نے سعودی حمایت یافتہ یمنی گروہوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے تنازعات میں استعمال کیا جا رہا ہے جو نہ ان کے اور نہ ہی یمنی عوام کے مفاد میں ہیں، بلکہ ان سے امریکی اور اسرائیلی مفادات کی تکمیل کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ المخا کے علاقے میں سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں اور عسکری سازوسامان کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کے مطابق درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے اور متعدد کشتیاں و فوجی سازوسامان تباہ کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha