9 اگست 2026 - 23:20
مآخذ: ابنا
محسن رضایی سلامتی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے مقرر

رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے ڈاکٹر محسن رضایی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے ڈاکٹر محسن رضایی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا۔

 رہبرِ انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں ڈاکٹر محسن رضایی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے گراں قدر تجربات اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دور کے پیش روؤں میں شامل ہونے کے پیش نظر، آپ کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں مکمل کامیابی حاصل کریں گے۔

حکم میں مزید کہا گیا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم برادر جناب ڈاکٹر محسن رضایی!

آپ کے قیمتی تجربات اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کے قابلِ فخر دور کے پیش رو ہونے کے پیش نظر، میں آپ کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں مکمل کامیابی حاصل کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی محترم برادر ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر کی شب و روز کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔

ان شاء اللہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایات کے زیرِ سایہ آپ ہمیشہ سربلند ایرانی قوم کے لیے ایک مجاہد سپاہی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha