8 اگست 2026 - 17:11
ایرانی وزیر خارجہ کی صحافیوں کو یومِ صحافت پر مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یومِ صحافت کے موقع پر ایران کے تمام صحافیوں، بالخصوص خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 آگست یومِ صحافت ان افراد کی قدر دانی کا موقع ہے جو خبروں کے ہنگامے میں حقیقت سے وابستہ رہتے ہیں، درست صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں، بے باکی سے سوال کرتے ہیں اور ذمہ داری کے ساتھ لکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں صحافت کی ذمہ داری مزید اہم ہوجاتی ہے، کیونکہ عالمی حالات اور ایران کی پوزیشن کو درست طور پر سمجھنے کے لیے سفارت کاری کی پیچیدگیوں کا گہرا ادراک اور حالات پر باریک نظر ضروری ہے۔ اس شعبے سے وابستہ صحافی اس فہم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عراقچی نے حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل دنوں میں ایرانی صحافیوں نے بھی جرأت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ رہ کر ملک میں پیش آنے والے واقعات کو درست طور پر ریکارڈ کیا اور انہیں دنیا تک پہنچایا۔ انہوں نے صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے تمام صحافیوں، بالخصوص خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو یومِ صحافت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے عزت، صحت اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha