اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹک سپورٹ کے نگران سردار مجید ابن الرضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
"ہر گزرتے دن کے ساتھ دشمن کی طاقت میں کمی کے آثار مزید نمایاں ہو رہے ہیں، لیکن ہماری مسلح افواج ملکی دفاعی صنعت کے سہارے ہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا:"جو ممالک آج اپنی سلامتی اور فوجی برتری درآمد شدہ ہتھیاروں کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ جلد سمجھ جائیں گے کہ ایران کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی خطے کے ہر دوسرے دفاعی نظام سے برتر ہے۔"
آپ کا تبصرہ