اعلی حکام
-
تصویری خبر|| سید عیسیٰ حسینی مزاری نے ابنا نیوز کا دورہ کیا، افغانستان اور شیعہ برادری کی صورتحال پر گفتگو
ثقافتی سینٹر تبیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عیسیٰ حسینی مزاری نے خبر رساں ادارے ابنا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے ذمہ داران سے افغانستان کی تازہ صورتحال، شیعہ برادری کے حالات اور حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سی این این: امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈرز ایران کے ساتھ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈرز ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
-
ایرانی فوج مکمل طور پر تیار ہے
ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی فوج مکمل دفاعی اور عملیاتی تیاری کی حالت میں ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر اپنی عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
-
امریکہ کا الاسکا میں بڑے فوجی اڈے کی توسیع کے لیے 7 ارب ڈالر کا منصوبہ
پینٹاگون نے اپنے فوجی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت الاسکا میں واقع ایک اہم فوجی اڈے کی توسیع اور نوسازی کی جائے گی۔
-
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، بات چیت 50 منٹ تک جاری رہی
ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی خطے میں عدم استحکام کا خواہاں ہے، تاہم امریکا کی جانب سے جاری دشمنانہ اقدامات، خصوصا سمندری محاصرہ، اس کے سیاسی حل کی خواہش کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتے اور یہی تضاد ایران کے عوام اور حکام کے درمیان عدم اعتماد کو بڑھا رہا ہے۔
-
ایرانی فوج اقتدار، سلامتی اور سرحدوں کی محافظ ہے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی فوج کے لیے عوام کے دلوں میں گہری عقیدت ہے اور اپنی جانفشانی اور قربانی کے ذریعے ملک کی حاکمیت اور سلامتی کے تحفظ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
-
تصویری رپورٹ|وحدت یوتھ پاکستان کے عہدہ داروں نے اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر سے ملاقات کی
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، وحدت یوتھ پاکستان کے عہدہ داروں نے اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر سے ملاقات کی اس موقع پر قائدِ وحدت نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں نوجوان مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، جن کا مقابلہ علم، مہارت اور ذمہ داری کا احساس پیدا کیے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی بہتر تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔