3 اگست 2026 - 18:13
لبنان: مصطفی بیرم: عوامی نمائندگی سے محروم حکومت نہ جائز ہوتی ہے، نہ دیرپا

لبنان کے سابق وزیرِ محنت مصطفیٰ بیرم نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کی ترجمان نہ ہو، اسے حقیقی جواز حاصل نہیں ہوتا اور وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، جبکہ مزاحمت تمام قربانیوں کے باوجود ناقابلِ شکست ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے قصبے زبقین میں معرکہ "العصف المأکول" کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں پارلیمنٹ میں "وفاداری بہ مزاحمت" بلاک کے رکن حسین جشی، سابق وزیرِ محنت مصطفیٰ بیرم، جبل عامل کے علاقائی عہدیداران، شہداء کے اہل خانہ، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ بیرم نے کہا کہ لبنان کی مقاوم قوم شدید مصائب، شہادتوں اور مادی نقصانات کے باوجود کبھی شکست نہیں کھا سکتی، کیونکہ اس کے پاس ایسا عزم اور ایمان موجود ہے جسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت خود کو ایک الٰہی، انسانی اور قومی منصوبے کا حصہ سمجھتی ہے اور ہمیشہ لبنان کے دفاع، قومی وحدت کے استحکام اور ایک مضبوط ریاست کی تعمیر کے لیے کوشاں رہی ہے۔ ان کے بقول، مزاحمت نے اپنی طاقت کو کبھی دوسروں کو کمزور کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ اسے پورے لبنان اور اس کے عوام کے مفاد میں بروئے کار لایا۔

سابق لبنانی وزیر نے ملکی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت عوام، ان کے مطالبات، مشکلات اور امنگوں کی حقیقی نمائندہ نہ ہو، وہ حقیقی جواز سے محروم ہوتی ہے اور اس کی بقا عارضی ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومتی کمزوری کے باعث صہیونی رژیم کو یہ موقع ملا کہ وہ عالمی برادری کی موجودگی میں بھی لبنان میں شہری گھروں کی تباہی کا سلسلہ جاری رکھے، تاہم مزاحمت ان جارحیتوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha