16 جون 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے چین کے صدر ہوجن تاو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں چین میں آنےوالے زلزلےمیں ہونےوالے جانی نقصانات پرتعزیت پیش کی ہے ۔

صدراحمدی نژاد کے تعزیتی پیغام میں  کہا گیا ہے کہ ایران کے عوام اور حکومت،  چین کے عوام اورحکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زلزلے سے متاثر افراد کے لئے ہرطرح کی مدد کے لئے تیار ہے  ۔ چین کے سرکاری ذرایع نے اعلان کیا ہےکہ بدھ کے روزکے زلزلےمیں چھ سوسترہ افراد ہلاک اور دس ہزآر افراد زخمی ہوئےہیں۔ چینی ذرایع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی چین کے زلزلےمیں سیکڑوں افراد کےہلاک ہونے پرافسوس کا اظہارکرتےہوئے چین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ علی لاریجانی نے چین کی پارلیمنٹ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام میں زلزلہ میں سیکڑوں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پرشدید افسوس اور اس غمناک واقعےمیں متاثر ہونے والوں سے ہمدردری کا اظہار کیا۔

...........

/110