24 جولائی 2026 - 14:52
مآخذ: ابنا
ایمیزون کمپنی کی عمارت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی: سپاہ

ایران کے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ابیان میں کہا ہیکہ اس نے اپنی جاری فوجی کارروائیوں کے دوران امریکی کمپنی ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ابیان میں کہا ہیکہ اس نے اپنی جاری فوجی کارروائیوں کے دوران امریکی کمپنی ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

سپاہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ کارروائی "نصر 2" آپریشن کی ستائیسویں لہر کے تحت انجام دی گئی، جس میں اس مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو معلوماتی معاونت فراہم کرتا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ گزشتہ کارروائی کا تسلسل تھا اور اس بار باقی رہ جانے والی عمارت کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

سپاہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ امریکی اہداف کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha