
یہ بات اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور فرانس میں 2008ء کے دوران یہودیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں پر مبنی 559 واقعات رپورٹ کئے گئے تاہم 2009ء کے دوران ایسے واقعات کی تعداد بڑھ کر 1129 ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقیم یہودیوں کو دھمکیوں، ان کے خلاف عوامی مقامات پر نعرے لکھنے اور ان کی تذلیل کرنے کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے واقعات کی حقیقی تعداد اصل میں کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں یہودیوں سے نفرت کے رجحان میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجہ 2008ء میں غزہ پر اسرائیلی حملہ اور اس کے بعد کی جانے والی کارروائیاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس رجحان کی ایک اور وجہ دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کے تصور پر غیر یہودی اقوام میں پائے جانے والے شکوک و شبہات بھی ہیں۔
............
/110