بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا، عراق کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ، شیخ ہمام حمودی کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق؛ انھوں نے ایک نشست میں کہا: "عراقی عوام اس شخصیت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جو ان کے ساتھ کھڑا رہی اور دنیا امام شہید کے پاکیزہ پیکر کی تشییع کے موقع پر ان کی غیرت و عقیدت کا مشاہدہ کرے گی۔"
انھوں نے مزید کہا: "شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آزادی اور وقار و کرامت و عدالت کے راستے میں امام حسین (علیہ السلام) کے مشن کی پیروی کرتے ہوئے، ظلم اور سرکشی کے خلاف مقاومت و مزاحمت کی علامت ہیں۔"

عراقی سرکاری خبر ایجنسی (واع) کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے مزید کہا: "شہید خامنہای نے زہد، شجاعت، بردباری، علم اور دشمن کی طرز فکر کی دقیق سیاسی شناخت کو یکجا کر دیا اور اعلیٰ صلاحیتوں اور عظیم عوام کی مدد سے ایک مضبوط نظام کی بنیاد رکھی۔
شیخ حمودی نے کہا: "امام شہید خامنہ ای کے خون کی برکت سے، ایران کا اسلامی انقلاب زیادہ اعلیٰ جذبے، اور عوام کی وسیع موجودگی کے ذریعے تجدید ہؤا اور اس نے دشمن کو چیلنج کرنے کا سب سے مضبوط پیغام پہنچایا۔"
انھوں نے امام شہید سید علی خامنہ ای کے مقام و منزلت پر زور دے کر کہا: "رہبر شہید عراق اور اس کے عوام کے پیارے دوست تھے اور عراق میں اسلامی انقلاب کے حامی سمجھے جاتے تھے؛ انھوں نے عراق کے لئے قربانی دی اور اپنے ملک کے فوجی ذخائر داعش کے خلاف جنگ کی خاطر الحشد الشعبی کے لئے فراہم کر دیئے۔"
انھوں نے تاکید کی: "ہم رہبر شہید کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے؛ اور عراقیوں کی غیرت، جوانمردی اور قدرشناسی کی روایت، امام شہید کے پاکیزہ پیکر کے استقبال اور تشییع میں ایک نمایاں عوامی موجودگی کا باعث ہوگی۔"
شیخ حمودی نے آخر میں مزید کہا: "رہبر شہید، ہمیشہ قم اور نجف کے قریب تھے اور ہمیشہ ان دو مراکز کے درمیان یکجہتی، ہم آہنگی اور قربت برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ