بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج میں باہر ہو گئی لیکن انعامات میں کئی گنا اضافے کے مطابق ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیفا سے 12.5 ملین (ایک کروڑ پچاس لاکھ) ڈالر کی انعامی رقم وصول کی۔
جو انعام ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت سے حاصل کیا ہے وہ ایک کلو گرام وزنی سونے کے ڈلوں (bullions) کے برابر ہے۔
فیفا نے میں ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے میں، ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج میں شریک ٹیموں کے انعامات میں 5 گنا اضافے کا اعلان کیا تھا۔
روزنامہ ڈیارو ایس (Diario AS) لکھتا ہے: ورلڈ کپ 2026 کا چیمپئن 50 ملین ڈالر انعام وصول کرے گا جو 373 کلو گرام سونے کے برابر ہے۔
ورلڈ کپ کی دوسری ٹیم 33 ملین ڈالر انعام لے گی جو 246 کلو سونے کے برابر ہے۔
بہرحال، ایران نے گروپ اسٹیج میں شرکت کے ساتھ وہ رقم وصول کی ہے جو ورلڈ کپ چیمپئن کو ملنے والے انعام کی ایک چوتھائی رقم کے برابر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ