28 جون 2026 - 22:10
مآخذ: ابنا
حزب اللہ لبنان کی خودمختاری اور قومی وجود کا حقیقی محافظ ہے:ولایتی

ایران کے رہبرِ انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے قومی وجود اور خودمختاری کا حقیقی محافظ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ، ایران کے رہبرِ انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے قومی وجود اور خودمختاری کا حقیقی محافظ ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: "سفارت کاری کے کئی برسوں کے تجربے کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ سیاسی خودمختاری کے بغیر آزادی ایک سنہرا پنجرہ ہے۔"

ولایتی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان کی طاقت، استحکام اور آزادی کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور اسے ملک کی خودمختاری اور قومی وجود کا حقیقی ضامن قرار دیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی داخلی سیاسی صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha