اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان “فریم ورک معاہدے” کے بعد بھی جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے اور خلاف ورزیاں جاری ہیں، جبکہ حزب اللہ نے اس معاہدے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حاصبیا کے علاقے میں واقع کفرشوبا کے نواح میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس میں نیم بھاری اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اسی طرح النبطیہ کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون نے کارروائی کی جبکہ کفر تبنیت کے اطراف میں بھی ڈرون کے ذریعے ایک صوتی بم گرایا گیا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک “وفاداری برائے مقاومت” کے رکن حسین الحاج حسن نے اس فریم ورک معاہدے کو کسی بھی قسم کا معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے امریکہ اور اسرائیل کے سامنے “مکمل سرنڈر” قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف لبنان پر ذمہ داریاں عائد کرتا ہے جبکہ اسرائیل کے لیے کوئی پابندی موجود نہیں، اور مزاحمت اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتی۔
اسی بلاک کے ایک اور رکن امین شری نے کہا ہے کہ اسرائیل داخلی اختلافات کو ہوا دے کر وہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ میدان جنگ میں حاصل نہیں کر سکا۔
آپ کا تبصرہ