اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،لبنانی حکومت اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مبینہ معاہدے کی خبروں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں شہریوں نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے اس معاہدے کو شرمناک اور غداری قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی بھی معاہدہ لبنان کے عوام کی خواہشات اور قومی مفادات کی نمائندگی نہیں کرتا۔
احتجاج کرنے والوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ قومی خودمختاری کو نظر انداز کر رہی ہے اور دشمن کے مفادات کے مطابق فیصلے کر رہی ہے۔
اس سے قبل حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی کہا تھا کہ لبنان کی خودمختاری کے خلاف کوئی بھی عہد یا معاہدہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ