21 جون 2026 - 21:20
ایران کے مذاکراتی وفد نے مذاکرات کے مقام کو ترک کر دیا،  ٹرمپ کی دھمکیوں پر احتجاج

مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذریعے نے بتایا: ایرانی مذاکراتی وفد نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر احتجاج کرتے ہوئے مذاکرات کا مقام چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے خبر ایجنسی فارس کو بتایا: ایرانی مذاکراتی وفد نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر احتجاج کرتے ہوئے مذاکرات کے مقام کو ترک کر دیا ہے۔

ایک دوسرے باخبر ذریعے نے بھی اس سے قبل خبر ایجنسیوں کو بتایا کہ ٹرمپ کی دھمکی نے سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات کو تطل سے دوچار کر دیا ہے اور مذاکرات کے مستقبل کو غیر یقینی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔

ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے بھی سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا: کیا وہ خود نہیں سوچتے کہ اگر اس کی دھمکیاں مؤثر ہوتیں تو وہ آج کی اس لاچارگی اور بے بسی سے دوچار نہ ہوتا؟ ہم امریکیوں کی دھمکیوں لائق توجہ نہیں سمجھتے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے: بہتر ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر بات کریں، ہماری مسلح افواج تیار ہیں کہ انہیں کسی اور طریقے سے جواب دیں۔ ٹرمپ جو بھی کہتا ہے کہتا رہے، عمل کرنے والے ہم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha