بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سوئٹزرلینڈ میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے کہا: چارفریقی مذاکرات کا پہلا دور چند منٹ قبل مکمل ہو گیا۔
سوئٹزرلینڈ میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے کہا: چار فریقی مذاکرات کا پہلا دور چند منٹ قبل مکمل ہو گیا۔
واضح رہے کہ ایران، امریکہ، قطر اور پاکستان کے وفود کا چار فریقی اجلاس، - جسے لوسرن جھیل اجلاس کا عنوان دیا گیا تھا، ـ آج (اتوار) 21 جون کو دوپہر کے بعد سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ہوٹل میں شروع ہؤا تھا۔
ایرانی مذاکراتی وفد کی صدارت محمدباقر قالیباف کے سپرد ہے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی امریکی وفد کی صدارت کر رہا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے کمانڈر عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی بھی پاکستانی اور قطری وفود کے سربراہ ہیں، جو ان مذاکرات میں ثالث اور سہولت کار کے طور پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ