19 جون 2026 - 08:51
ایران کے مذاکراتی وفد کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا

اس حقیقت کے برعکس کہ 'ایران اور امریکہ کے مفاہمت نامے میں تمام محاذوں پر حملے روکنے پر واضح طور پر زور دیا گیا ہے'، لبنان پر صہیونی ریاست کے حملے جاری ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ المیادین نیوز نیٹ ورک نے کل (جمعرات کی) شام، رپورٹ دی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مذاکراتی وفد، جنوبی لبنان پر اسرائیل کے جاری حملوں کی وجہ سے، اپنا سوئٹزرلینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

اس ذریعے نے بتایا: ایرانی وفد التوا کے فیصلے سے پہلے، مذاکرات کے 60 روزہ پہلے دور کا آغاز کرنے کے لئے دورے کی تیاری کر رہا تھا۔

المیادین نے بتایا کہ تہران نے اس سے قبل امریکی فریق اور ثالثوں کو مطلع کر دیا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے یا روکنے میں، لبنان کا معاملہ ایران کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اس ذریعے کے مطابق، تہران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان کی سرزمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی تک کارروائیوں اور جارحیتوں کا امتداد، مفاہمت نامے اور فریم ورک معاہدے کی پہلی شق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

صہیونی ریاست کے وزیر اعظم، بنیامین نیتن یاہو نے چند گھنٹے قبل دعویٰ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے، جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

اگرچہ لبنان میں صہیونی ریاست کے حملے کم ہوئے ہیں، تاہم وہ پھر بھی لبنان کے مختلف علاقوں پر ڈرون اور توپ خانے کے حملے کر رہی ہے۔

حزب اللہ نے بھی کل ایک بیان جاری کرکے جنوبی لبنان کے ایک قصبے میں دراندازی کی صہیونی فوجیوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کی خبردی ہے۔

حزب اللہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمین پر کسی بھی صورت میں صہیونی حکومت کی فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha