17 جون 2026 - 13:35
مآخذ: ابنا
ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کا مصر نے خیرمقدم کیا

مصر کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،مصر کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا ہے۔

مصری ایوانِ صدر کے مطابق صدر السیسی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والا یہ اتفاقِ رائے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس پیش رفت کو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقائی تنازعات میں کمی آئے گی اور سفارتی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha