14 جون 2026 - 15:40
جنگی خبریں عالمی فٹبال کپ کے میدان سے

ایرانی ٹیم کا خوبصورت کردار، فرانسیسی جریدے کی کوریج، / طفل کُش صہیونیوں کا منفی رد عمل / دہشت گرد امریکہ نے بہترین افریقی کوچ کو ویزا نہیں دیا/ مشہور پرتگیزی کوچ کی فیفا پر تنقید۔

بین  الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے ارکان نے میسیکو میں اپنے کیمپ پہنچنے کے دن سے ہی اپنے کپڑوں پر یادگاری پِن لگا کر، میناب کے پرائمری اسکول پر امریکی بمباری کے جنگی جرم میں شہید ہونے والے 168 طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خوبصورت اقدام کو فرانسیسی میڈیا Actu Foot نے کوریج دی اور ورچوئل اسپیس پراس کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔

طفل کش صہیونیوں کا منفی رد عمل

طفل کُش ریاست کی پارلیمان کے نائب اسپیکر اور اسپورٹس عہدیدار "سائمن ڈیوڈسن" نے فیفا کے سربراہ کے نام بےشرمانہ پیغام میں، ایرانی کھلاڑیوں کے میناب اسکول کے شہیدوں کے یادگاری پِن لگا کر آنے پر تنقید کی اور اسے "اہم ترین اسپورٹ ایونٹ میں سیاسی بیانیوں کا داخلہ" قرار دیا۔

دہشت گرد امریکہ نے بہترین افریقی کوچ کو ویزا نہیں دیا

بہترین افریقی کوچ "عمر آرتان"، دہشت گرد امریکی حکومت کی طرف سے ویزا نہ ملنے کی وجہ سے، عالمی کپ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

ادھر ایک صومالیائی تاجر نے اپنے اس ہم وطن کی تشفی کے لئے انہیں 50 ہزار ڈالر کا تحفہ دیا۔

مشہور پرتگیزی کوچ کی فیفا پر تنقید

پرتگیزی فٹبال کوچ جوز مورینہو نے فیفا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

- ہم آج تاریخ کا ابترترین ورلڈکپ دیکھ رہے ہیں؛ کیونکہ

- ہم ایک قابل قدر ٹورنمنٹ ایسے ملک میں لے جانے پر مجبور ہیں جو روایتی طور پر فٹبال سے متعلق شوق و اشتیاق کے لئے مشہور نہیں ہے؛ اور پھر

- ہمیں اس قدر زیادہ مسائل اور افراد کے داخلے پر پابندی اور ویزا کے عدم اجراء کا سامنا بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha