بین الاقوامی اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی تیاریوں کے بارے میں کہا:
• مسلح افواج کا کردار دشمن کے لئے پشیمان کُن ہے اور دشمن کو ناکام بنانے کی ذمہ داری مسلح افواج پر عائد ہوتی ہے۔
• مسلح افواج ماضی کی طرح دشمن کو ناکام بنانے اور اس کو پے در پے شکستیں دینے کے لئے بہت اعلیٰ سطح پر تیار ہیں۔
• ہماری افواج کی انگلیاں ٹریگرز پر ہیں، اور ان کا عزم اور مکمل تیاری ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کی تکمیل میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔
• عوام اور مجاہدین کامیابیوں اور جارح اور مجرم امریکی و صہیونی دشمنوں کے خلاف دفاع کے بنیادی ستون ہیں، لہٰذا مسلح افواج ایرانی قوم کے جائز مطالبات کے حصول اور شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے تک، ماضی سے زیادہ باصلاحیت اور مستعد اور مؤثر طریقے سے دفاعی اہداف کے حصول اور قومی مقاصد آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔
• مسلح افواج نے حالیہ کارروائیوں میں امریکی اور صہیونی دشمن کو دوبارہ شکست دی اور ان کی ناکامیوں کو دہرایا، اور وہ بالکل مستعد ہیں کہ ضرورت پڑنے پر مستقبل کے میدانوں میں بھی ماضی کی کامیابیاں حاصل کریں۔
• میدانِ جنگ اور عوام کی سماجی موجودگی کا میدان، ایران کی کامیابیوں اور فتوحات اور دشمنوں کی شکستوں اور ناکامیوں کے بنیادی ستون رہے ہیں اور رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ