پولیس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس کی مزید نفری طلب کر لی جبکہ رینجرز اور بکتر بند گاڑیاں بھی متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں۔ فائرنگ سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ مواچھ گوٹھ میں پولیس نے ناردرن بائی پاس روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں شریک ہے۔ علاقہ وقفے وقفے کی فائرنگ سے گونج رہا ہے۔ادھر پشاور میں ایک سی ڈی شاپ پر دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا حیات آباد کے علاقے میں واقع بلال مارکیٹ کی ایک سی ڈی شاپ میں ہوا ۔ دھماکے سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کردی ہے۔
152/