اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں صورتحال کو شدید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے مجاہدین نے مجموعی طور پر 28 مختلف فوجی آپریشنز انجام دیے، جن میں شمالی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور سرحدی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے شہر دبل میں اسرائیلی فوج کی 401 بریگیڈ کے ٹھکانوں پر خودکش ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جبکہ “البیاضہ” میں قائم ایک نئے فوجی کمانڈ سینٹر کو بھی مسلسل تیسری بار نشانہ بنایا گیا۔
مزاحمتی کارروائیاں صرف یہی تک محدود نہ رہیں—
ناقورہ میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور “نمر الجمل” نامی نئے فوجی مرکز پر بھی ڈرون حملے کیے گئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ادھر حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے رومین-عزہ کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون “Hermes 450” کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے نشانہ بنا کر ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کی گئیں۔
حزب اللہ کے مطابق، صرف ایک دن میں کی جانے والی یہ 28 کارروائیاں “دشمن کے لیے واضح پیغام” ہیں کہ خطے میں کشیدگی کا ہر قدم بھرپور جواب کا باعث بنے گا۔
آپ کا تبصرہ