25 مئی 2026 - 17:12
چینی صدر کا ایک بار پھر ایران امریکہ امن ڈپلومیسی کی حمایت کا اعلان

چینی صدر نے پاکستان کے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ملاقات میں جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے خطے میں امن کے لیے اسلام آباد کی ثالثی اور سفارت کاری کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شہباز شریف اور ملک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی پوزیشن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کی اقتصادی اور فوجی طاقت دنیا کے لیے امن اور سلامتی کا پیغام دیتی ہے کیونکہ بیجنگ بین الاقوامی سطح پر ملٹی پولرازم کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنا رہا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ یہ دوطرفہ موقع بے مثال ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ بیجنگ میں ملک کے آرمی چیف کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عاصم منیز کی تہران میں ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بیجنگ پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتا ہے اور علاقائی امن کے لیے سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے چین کے سرکاری دورے کے تیسرے روز آج ملک کے وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔

شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے جن کی مالت 7 ارب ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha