22 مئی 2026 - 00:00
مآخذ: ابنا
ہمارے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جو ابھی استعمال نہیں کیے گئے:ایرانی عہدہ دار

امریکہ کی جانب سے نئی دھمکیوں کے درمیان ایک ایرانی فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے جدید ہتھیار موجود ہیں جنہیں اب تک نہ میدانِ جنگ میں استعمال کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا عملی تجربہ کیا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ کی جانب سے نئی دھمکیوں کے درمیان ایک ایرانی فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے جدید ہتھیار موجود ہیں جنہیں اب تک نہ میدانِ جنگ میں استعمال کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا عملی تجربہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے والے ایرانی ذریعے نے کہا کہ ایران نے اندرونِ ملک جدید دفاعی ہتھیار تیار کیے ہیں جو اب تک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی جھڑپ میں استعمال نہیں ہوئے۔

انہوں نے ممکنہ امریکی حملے کے حوالے سے کہا کہ ایران مکمل طور پر تیار ہے اور دفاعی صلاحیتوں کے لحاظ سے کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔ ان کے مطابق ملک کے پاس ہر طرح کے حملے کا جواب دینے کی مکمل طاقت موجود ہے۔

ایرانی ذریعے نے مزید کہا کہ دفاعی سازوسامان اور فوجی تیاری کے معاملے میں کوئی رکاوٹ ایسی نہیں جو ملک کے دفاع میں مانع بن سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایران اس بار تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی اور عبرانی میڈیا رپورٹس میں ایران کی میزائل صلاحیتوں اور جدید دفاعی نظام کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha