21 مئی 2026 - 23:28
مآخذ: ابنا
ایران کے معاملے پر نیٹو کے مؤقف سے ٹرمپ کے وزیر خارجہ برہم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے معاملے پر نیٹو کے رویے پر شدید ناراضی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد کی پالیسی ناکافی اور غیر مؤثر ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے معاملے پر نیٹو کے رویے پر شدید ناراضی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد کی پالیسی ناکافی اور غیر مؤثر ہے۔

رپورٹس کے مطابق روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کا مؤقف سفارتی کوششوں میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں عائد کیے جانے والے ممکنہ محصولات یا پابندیاں کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے عمل کو متاثر کر سکتی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستانی حکام کا ایک وفد جلد تہران کا دورہ کر سکتا ہے، جہاں خطے کی صورتحال اور جاری کشیدگی پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں جنگ بندی سے متعلق کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکیں۔ بعض حلقوں کے مطابق امریکی مطالبات اور سخت شرائط اس سلسلے میں اہم رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران، امریکہ اور مغربی اتحاد کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha