21 مئی 2026 - 23:22
​اتر پردیش کے وزیر اعلی کا عید نماز کے بارے خطرناک بیان 

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں عیدالاضحیٰ (بقرعید) کے تہوارسے پہلے سڑکوں پرنمازادا کرنے کے معاملے پرایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “اگر آپ نمازپڑھنا چاہتے ہیں توشفٹوں میں کریں، اگروہ ہم سے پیارسے راضی ہوں توٹھیک ہے، اگروہ نہیں مانتے توہم کوئی اورطریقہ آزمائیں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں عیدالاضحیٰ (بقرعید) کے تہوارسے پہلے سڑکوں پرنمازادا کرنے کے معاملے پرایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “اگر آپ نمازپڑھنا چاہتے ہیں توشفٹوں میں کریں، اگروہ ہم سے پیارسے راضی ہوں توٹھیک ہے، اگروہ نہیں مانتے توہم کوئی اورطریقہ آزمائیں گے۔” وزیراعلیٰ نے یہ بیان یوپی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک تقریب کے دوران دیا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، “لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، صاحب، آپ کی ریاست اترپردیش میں کیا واقعی سڑکوں پرنمازنہیں ہوتی؟ میں کہتا ہوں، بالکل نمازنہیں ہوتی، آپ جا کردیکھ لیں، کوئی نمازنہیں ہے، سڑکیں پیدل چلنے کے لئے ہیں، یا کوئی چوراہے پرآکرکوئی منظربنا سکتا ہے؟ اسے کیا حق ہے کہ وہ سڑک بلاک کرے؟ جہاں وہ ٹریفک میں رکاوٹ ڈالتا ہے، وہاں جا کر کیا کرتا ہے؟”

 یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا، “ان لوگوں نے مجھ سے کہا کہ صاحب کیسے ہوگا؟ ہماری تعداد زیادہ ہے، ہم نے کہا کہ شفٹ میں کرلو۔ تمہارے گھرمیں رہنے کی جگہ نہیں ہے توبھائی تعداد کنٹرول کرلو۔ اگرآپ کے پاس صلاحیت نہیں ہے تونمبرکیوں بڑھائی جا رہی ہے؟ اوریہ چاہئے آپ کوکہ اگرسسٹم کے ساتھ رہنا ہے تو یاد کرنا ہم ان ضوابط اورقانون کو پرعمل کرنا شروع کریں۔”

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا، “قانون کا راج ہوگا۔ قانون کے راج کوسب کومساوی طورپرنافذ کریں گے۔ نمازپڑھنی ضروری ہے۔ آپ شفٹ میں پڑھئیے۔ ہم اس کوروکیں گے نہیں، لیکن سڑک پر نہیں۔ سڑک چلنے کے لئے ایک عام شہری کے لئے، ایک بیمارشخص کے لئے، ایک عام شہری کے لئے، ایک کام کرنے والے کے لئے، ایک ملازم کے لئے، ایک تاجرکے لئے ہم سڑکوں پر رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ حکومت کا قانون سب کے لئے ہے۔ یہ سب پریکساں طورپرلاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا، “ہم نے کہا بھائی نہیں چلنے دیں گے۔ بدامنی سڑکوں پرنہیں پھیلنے دیں گے۔ پیارسے مانیں گے توٹھیک بات ہے، نہیں مانیں گے تو دوسرا طریقہ اپنائیں گے۔ ہمارا کام ہے سنواد بنانا۔ آپ سنواد سے مانیں گے سنواد سے نہیں توسنگھرش سے بھی دیکھ لو۔ بریلی میں لوگوں نے ہاتھ آزمانے کا کام کیا۔ دیکھ لیا طاقت۔ اس لئے حکومت ان سسٹم کے ساتھ پورے سسٹم کو جوڑنا چاہتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha