21 مئی 2026 - 17:16
جنگ خلیج فارس کے تیل کے جھٹکے، ہندوستانی روپے تاریخ کی کم ترین سطح پر

ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت اور تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد، ہندوستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہندوستان روپے کو مستحکم کرنے کے لیے جس کی قدر مسلسل گر رہی ہے، بینکوں کی شرح سود میں اضافہ، فارن کرنسی کی تبدیلی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ جیسے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گيا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے سینئر حکام بشمول گورنر سنجے ملہوترا، نے اس ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے شرح تبادلہ تقریباً 97 روپے کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد ہندوستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کئی میٹنگیں کیں۔

ریزور بینک آف انڈیا کی جانب سے یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئي ہیں جب تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی بانڈ سیکورٹی میں کمی سے پڑنے والے دباؤ کے نتیجے میں ہندوستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔  

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  مشرق وسطیٰ (خلیج فارس) سے تیل اور گیس کی درآمدات پر ہندوستان کے بھاری انحصار کے پیش نظر، ایران جنگ (ایرانی سرزمین پر امریکی اور اسرائیلی فوجی جارحیت) کے آغاز سے ہندوستانی کرنسی اپنی قدر کا تقریباً 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بلومبرگ نے مزید کہا کہ توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے ہندوستان میں افراط زر میں اضافے کی توقع ہے جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو شرح سود بڑھانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ 

ارنا  کے مطابق اس خبر کے شائع ہونے تک روپے کی موجودہ قیمت 96.10 روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ انڈو پیسفک کے خطے کی بڑی معیشتیں، جیسے جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان وغیرہ، ایران پر امریکہ اسرائیل کی غیر قانونی جنگ کے منفی اثرات سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔

مذکورہ ممالک میں سے کوئی بھی اس جنگ کے تباہ کن نتائج کو دیکھنے اور محسوس کرنے کے باوجود ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور اس پر مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha