15 مئی 2026 - 16:28
مآخذ: ابنا
صہیونی حکومت شدید وجودی بحران کا شکار ہے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اس وقت ایک گہرے وجودی بحران میں مبتلا ہے اور اس کی جارحانہ کارروائیاں بھی اسے اس بحران سے نہیں بچا سکیں گی۔

اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اس وقت ایک گہرے وجودی بحران میں مبتلا ہے اور اس کی جارحانہ کارروائیاں بھی اسے اس بحران سے نہیں بچا سکیں گی۔

فلسطینی جہاد اسلامی نے “یومِ نکبت” کی 78ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اس سال یہ دن ایسے حالات میں آ رہا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے امتِ مسلمہ، خصوصاً فلسطینی عوام، کے خلاف جارحیت بدستور جاری ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی منصوبہ پورے خطے کے ممالک اور اقوام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے، اور اس کا مقابلہ کرنا دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے جسے سب کو مل کر ادا کرنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی قوتوں کی ثابت قدمی کے باعث اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے، اور موجودہ جارحیت بھی اس کے وجودی بحران کو حل نہیں کر سکتی۔

جہاد اسلامی نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں، جبکہ عرب اور اسلامی دنیا کے عوام اور عالمی حامیانِ فلسطین سے بھی یکجہتی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی کارروائیوں اور اس کے حامیوں، خصوصاً امریکہ، کے کردار کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha