12 مئی 2026 - 11:20
مآخذ: وحدت نیوز
اسرائیلی خلاف ورزیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں:حماس

 تحریک مزاحمت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ جب تک صہیونی افواج غزہ میں جارحیت اور جنگی جرائم بند نہیں کرتیں، سنجیدہ مذاکرات کا آغاز ممکن نہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، تحریک مزاحمت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ جب تک صہیونی افواج غزہ میں جارحیت اور جنگی جرائم بند نہیں کرتیں، سنجیدہ مذاکرات کا آغاز ممکن نہیں۔

رہنما طاہر النونو کے مطابق صہیونی حکومت معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد سے گریز کر رہی ہے اور دوسرے مرحلے سے متعلق مراعات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی افواج اب بھی معاہدے کی شقوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں اور غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں، جن میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور محاصرے کے ذریعے بھوک پیدا کرنا شامل ہے۔

طاہر النونو کے مطابق یہ اقدامات دراصل جنگ کا تسلسل ہیں، صرف اس کی شدت کم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی شہری مخصوص “پیلی لکیر” کے قریب جائے، اسے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد پر مجبور کیا جائے، اور غزہ میں بنیادی ضروریات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید کہا گیا کہ تحریک مزاحمت اسلامی اپنی تنظیمی ساخت کو مکمل کر رہی ہے اور اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha