7 مئی 2026 - 18:19
مآخذ: ابنا
امریکیوں کا ٹرمپ کے وعدوں پر اعتماد کم ہو گیا

پیو ریسرچ سینٹر کی ایک نئی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کا اعتماد ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدوں پر نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پیو ریسرچ سینٹر کی ایک نئی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کا اعتماد ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدوں پر نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب صرف 38 فیصد امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہیں جبکہ نومبر 2024 میں یہ شرح 51 فیصد تھی۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ کی شخصیت سے متعلق مثبت رائے میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جن میں ذہنی چوکسی دیانت اور بطور رول ماڈل ان کی حیثیت شامل ہے۔

تحقیق کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت منفی زون میں برقرار ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی اعتماد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

یہ سروے 5103 بالغ امریکی شہریوں پر مشتمل تھا اور اپریل کے آخر میں کیا گیا تھا جس میں سیاسی رائے عامہ کے اہم رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha