28 اپریل 2026 - 23:31
ایران کی مسلح افواج کا بڑا حصہ ابھی میدان جنگ میں نہیں اترا ہے، بحریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے نائب امیرالبحر نے کہا: فکرمندی کی کوئی وجہ نہیں، ہماری مسلح افواج کا اہم حصہ میدان جنگ میں نہیں اترا ہے۔/ اگلے منظرناموں کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے نائب امیرالبحر ایڈمرل یمانی نے کہا ایرانی قوم سے مخاطب ہوکر کہا: فکرمندی کی کوئی وجہ نہیں، ہماری مسلح افواج کا اہم حصہ ابھی میدان جنگ میں نہیں اترا ہے۔

انھوں نے کہا: مطمئن رہیں، ہم تمام تر فکرمندیوں سے نمٹنے کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کر چکے ہیں اور کسی بھی منظرنامے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: اب تک ہماری مسلح افواج کے ایک بہت بڑے حصے کے میدان میں اترنے کی ضروری نہیں پڑی ہے اور تمام تر مسلح افواج ضرورت پڑنے پر میدان میں آنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ حکم کے منتظر ہیں اور فوری طور پر دشمن کو حیرت سے دوچار کرنے کے منصوبوں کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

انھوں نے کہا: مسلح افواج میں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ہم نے جنگ اور امن کے حالات کے لئے آپریشنل پلاننگ کی ہے ۔ جیسی بھی صورت حال پیش آئے اس کے لئے ہم نے پیشگی منصوبے تیار کئے ہیں اور ان پر کام کیا ہے۔

انھوں نے کہا: ہماری فورسز بالکل تیار ہیں، انہوں نے ہر قسم کی مہارت حاصل کر لی ہے، اور واقعہ رونما ہونے کے ساتھ ہی حرکت میں آئيں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha