اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روس کے ممتاز سیاستداں اور فیڈرل صدارتی کمیشن کے رکن اسماعیل شعبانوف نے شہید ڈاکٹر لاریجانی کے چالیسویں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس میں ڈاکٹر علی لاریجانی کو ایک ممتاز سیاستداں، محقق اور فلاسفر کی حیثیت سے بہت زیادہ احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ہم شہید لاریجانی کو اسلامی انقلابی کی قدروں کے پابند سیاستداں اور رہبر انقلاب اسلامی کا پیرو سمجھتے تھے۔
روس کے اس ممتاز سیاستداں نے کہا کہ شہید لاریجانی منصفانہ بین الاقوامی ںظم وضبط کے لئے کثیر قطبی عالمی نظام کے طرفدار تھے اور اسی کے ساتھ انھوں نے اپنی عمرایرانی مفادات کے تحفط میں گزار دی۔
اسماعیل شعبانوف نے کہا کہ شہید لاریجانی نے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شوائے اسلامی کے اسپیکر اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریری کی حیثیت سے ایران روس تعلقات کی توسیع میں بہت اہم کردار ادا کیا۔
انھو نے کہا کہ شہید لاریجانی کے روس کے دوروں سے دونوں ملکو کے اتحاد کے استحکام میں بہت ملی ہے۔
روس کے ممتاز سیاستداں اسماعیل شعبانوف نے کہا کہ شہید لاریجانی کا نام ان لوگوں کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا جو ملکوں کے درمیان روابط کی اہمیت کے قائل ہیں۔
آپ کا تبصرہ