اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹ کے مطابق مزید دو ایرانی آئل ٹینکرز نے امریکی بحری محاصرے کے دعوؤں کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کر کے عالمی منڈیوں کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے بلومبرگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ٹینکرز مکمل طور پر تیل سے بھرے ہوئے تھے اور خلیج فارس سے نکل کر بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف روانہ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز ایک بڑے قافلے کا حصہ تھے، جس نے امریکی بحری دباؤ کے باوجود مجموعی طور پر تقریباً 9 ملین بیرل تیل عالمی منڈی میں پہنچایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود ایران اپنی تیل برآمدات جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی عالمی توانائی سپلائی میں اہمیت بدستور قائم ہے۔
آپ کا تبصرہ