20 اپریل 2026 - 14:57
امریکی عوام اور دنیا کے عیسائی ٹرمپ کی مذمت کریں، آیت اللہ جوادی آملی

آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا: عام طور پر عیسائیوں اور خاص کر کیتھولک عیسائیوں اور امریکہ میں موجود اکابرین کو چاہئے کہ اس برائی سے باز رکھیں اور اس قبیح کو قبیح سمجھیں اور یہ الفاظ کہنے والے کو تعلیم و تربیت دیں، اگر چہ وہ لائق تربیت نہیں ہے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی حضرت مسیح(ع) کی شان میں دہشت گرد ٹرمپ کی توہین  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: "قرآن کریم حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ حضرت مریم (سلام اللہ علیہما) کو عظمت و جلال کے ساتھ یاد کرتا ہے۔ حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ حضرت مریم (سلام اللہ علیہما) عالمی آیتیں ہیں اور دنیا والوں کے ہاں محترم، قابل قدر ہیں اور ان مقدس ہستیوں کی تعظیم و تکریم اور احترام سب پر لازم ہے۔"

انھوں نے پوپ لیو کی بےحرمتی پربھی کہا: "بدقسمتی سے امریکی صدر ـ جو صواب و صلاح سے محروم ـ گستاخی کے ساتھ دنیا کے کیتھولک عسائیوں کے بلند مرتبے کی توہین کرتا ہے۔

عام طور پر عیسائیوں اور خاص کر کیتھولک عیسائیوں اور امریکہ میں موجود اکابرین کو چاہئے کہ اس برائی سے باز رکھیں اور اس قبیح کو قبیح سمجھیں اور یہ الفاظ کہنے والے کو تعلیم و تربیت دیں، اگر چہ وہ لائق تربیت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha