20 اپریل 2026 - 01:20
ایران کی میزائل اور ایئرڈیفنس سسٹم کی قلتوں کا مکمل ازالہ

سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے لکھا: امریکی جنگ کا یہ مرحلہ ہار گئے! آبنائے ہرمز بھی ہار گئے؛ لبنان اور خطے کو بھی، ہار گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پاسدار سید مجید موسوی نے میزائل اور ڈرون ذخائر کی بحالی کےسلسلے میں ایک ویڈیو نشر کرکے لکھا:

- جنگ بندی کے مرحلے میں ہمارے لانچرز اور ڈرونز کی اپڈیٹنگ اور میزائلوں کی لانچرز پر تنصیب کا کام، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں، زیادہ وسیع پیمانے پر انجام پایا ہے۔

- ہمیں علم ہے کہ دشمن اپنی قلتوں کا ازالہ کرنے سے عاجز ہے۔ وہ جنگ کے لئے گولہ بارود ذرہ ذرہ دنیا کے اس پار سے لانے پر مجبور ہے۔

- وہ جنگ کا یہ مرحلہ ہار گئے! آبنائے ہرمز بھی ہار گئے؛ لبنان اور خطے کو بھی، ہار گئے۔"

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha