12 اپریل 2026 - 17:12
مآخذ: ابنا
 امریکہ ایرانی اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا:قالیباف

ایران کی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کے دوران امریکہ ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کے دوران امریکہ ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ ایران نے مذاکرات سے پہلے ہی اپنی نیک نیتی اور سنجیدہ ارادے کا اظہار کیا تھا، تاہم ماضی کے تجربات کی بنیاد پر فریقِ مخالف پر اعتماد موجود نہیں تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات میں کئی مثبت اور آگے بڑھنے والی تجاویز پیش کیں، لیکن امریکی فریق ان اقدامات کے باوجود اعتماد سازی میں کامیاب نہ ہو سکا۔

قالیباف کے مطابق امریکہ نے ایران کے اصولی مؤقف کو سمجھ لیا ہے اور اب فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ آیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران "اقتدار پر مبنی سفارتکاری" کو اپنی حکمت عملی کا حصہ سمجھتا ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔

انہوں نے مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha