اعتماد

  • ویڈیو | امریکہ پر اعتماد کا پھل!؛ یوکرین مغربی مفادات پر قربان ہو گیا

    ویڈیو | امریکہ پر اعتماد کا پھل!؛ یوکرین مغربی مفادات پر قربان ہو گیا

    یوکرین میں چار سال جنگ اور تباہ کاریوں، لاکھوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے اور ملینز افراد کے بے وطن اور دوسرے ممالک میں پناہ گزین ہونے کے بعد، اب ولودیمیر زلنسکی کو امریکی صدر کی طرف سے 28 نکاتی امن منصوبے کے نام سے ایک "حکم نامہ" ملا ہے جس کے اہم نکات یہ ہیں کہ وہ اپنے کم از کم 20فیصد رقبے سے دستبردار ہوجائیں، نیٹو میں شمولیت کے بارے میں سوچنا ہمیشہ کے لئے ترک کردیں، اپنی فوج کی تعداد کو نصف تک کم کر دیں اور انتخابات منعقد کرکے اقتدار سے بھی دستبردار ہوجائیں!۔۔۔ چنانچہ ان کی زبان حال یہی ہو سکتی ہے کہ "مجھے روس سے کیا لینا دینا تھا، تم نے مجھے دھکیل دیا اس جنگ میں اس لئے کہ روس کو مزید طاقتور ہونے سے روک دو، میں نے اپنے ملک کا جاہ و حشم تمہاری خاطر لٹا دیا، کیا میری پاداش یہی تھی؟ اور یہ کہ اے دنیا کے چاپلوسو! امریکہ ناقابل اعتماد ہے۔"