12 اپریل 2026 - 00:00
امریکی جنگی جہازوں کو سپاہ پاسداران کی وارننگ کے بعد آبنائے ہرمز سے پسپا ہونا پڑا، بلومبرگ

بلومبرگ نے سینٹکام کے کمانڈر کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گذر کر خلیج فارس میں داخل ہوئے ہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق، ایران نے وارننگ دی، فائرنگ کی اور مذکورہ ڈسٹرائرز کو رخ بدل کر پسپا ہونا پڑا / قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے بھی اس دعوے کے مسترد کر دیا تھا۔.

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دہشت گرد امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے کمانڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی ڈسٹرائر (ہفتے کے رو) آبنائے ہرمز سے گذر کر خلیج فارس میں داخل ہوئے ہیں۔ مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے پہلے ہی اس دعوے کو مسترد کیا تھا لیکن اب بلومبرگ نے بھی خلیج فارس کی ریاستوں میں کسی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ دو امریکی ڈسٹرائرز نے آبنائے ہرمز سے گذرنے کی کوشش کی لیکن سپاہ پاسداران نے وارننگ دی اور کچھ ڈرون فائر کئے جس کے بعد انہیں پسپا ہونا پڑا۔

بلومبرگ کے مطابق، یہ واقعہ دبئی کے معیاری وقت کے مطابق، ظہر کے قریب رونما ہؤا جبکہ ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود اسلام آباد میں موجود تھے۔

سیٹکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے جہاز آبنائے ہرمز سے گذر گئے ہیں، لیکن اس نے ایران کی طرف سے وارننگ اور جہازوں کی واپسی کی طرف اشارہ نہیں کیا۔

ایکسیوس نے بھی سینٹکام کے دعوے کو دہرایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha