9 اپریل 2026 - 13:46
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ایرانی جواب

تہران میں یہ مقولہ تقویت پا رہا ہے کہ کیا امریکہ نیتن یاہو کو لگام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا یا پھر اس نے اسے جرائم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران نے جزیرۂ لاوان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ویسا ہی جواب دیتے ہوئے کویت اور امارات میں چند ریفائنریوں کو نشانہ بنایا۔

نیز صوبہ فارس کے شہر لار کی فضائی حدود میں صہیونی ہرمس ڈرون کو ایرواسپیس ایئر ڈیفنس نے تباہ کردیا۔

ادھر صہیونی فوج نے لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران لبنان میں مقاومت اور عوام پر جارحیت کی، چنانچہ ایران مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر ایک ڈیٹرنٹ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

بہرصورت، تہران میں یہ مقولہ تقویت پا رہا ہے کہ کیا امریکہ نیتن یاہو کو لگام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا یا پھر اس نے اسے جرائم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی نے کمانڈر پاک فوج سے ٹیلی فون پر گفتگو میں، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں خبردار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha