9 اپریل 2026 - 06:59
دشمن کی اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی اور دو ہفتوں تک جنگ بندی کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا: شہید رہبر انقلاب کے خون کی برکت، مسلح افواج کے معظم کمانڈر انچیف کی تدبیر و انتظام اور میدان میں عزیز ملت کی موجودگی کے بموجب، ایک عظیم فتح حاصل ہوئی اور اس قوم نے جرائم پیشہ امریکہ کو ایران کا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے ایران اور جارحوں کے درمیان دوہفتوں تک جنگ بندی کا اعلان کیا:

- دشمن کو ملت ایران کے خلاف اپنی بزدلانہ، غیرقانونی اور مجرمانہ جارحیت میں تباہ کن تاریخی شکست سے دوچار ہؤا۔

- شہید رہبر انقلاب کے خون کی برکت، مسلح افواج کے معظم کمانڈر انچیف کی تدبیر و انتظام اور میدان میں عزیز ملت کی موجودگی کے بموجب، ایک عظیم فتح حاصل ہوئی اور اس قوم نے جرائم پیشہ امریکہ کو ایران کا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا۔

- امریکہ اصولی طور پر "عدم جارحیت"، "آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول جاری رہنے"، "یورینیم کی افزودگی کا حق"، "تمام پریلیمنری اور سپلیمنٹری پابندیوں کے خاتمے"، "ایران کے خلاف سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے کی گورننگ کونسل کی تمام قراردادوں کے خاتمے"، "ایران کو جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے"، "پورے خطے سے امریکی فوجی فورسز کے مکمل انخلاء"، "لبنان سمیت پورے خطے میں مقاومت اسلامی کے خلاف جنگ کے خاتمے" کا پابند ہو گیا ہے۔

- اس فتح و کامیابی پر ایرانی عوام اور محور مقاومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ اس کامیابیکی تفصیلات طے ہونے تک، استقامت، اتحاد و یکجہتی کے تحفظ اور تدبیر کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha