9 اپریل 2026 - 01:53
امریکہ میں ٹرمپ کی برطرفی کی کوششوں کا آغاز / کیا 25ویں ترمیم فعال ہوجائے گی؟

امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے مطابق، اگر صدر اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے جسمانی یا نفسیاتی طور پر عاجز ہو تو نائب صدر اس کا عہدہ سنبھال سکتا ہے۔ / ٹرمپ وہ انسان دشمن ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ  ابنا || امریکی صدر پر غیر قانونی جنگ شروع کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے الزامات ہیں اور امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے مطابق، اگر صدر اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے جسمانی یا نفسیاتی طور پر عاجز ہو تو نائب صدر اس کا عہدہ سنبھال سکتا ہے۔

اس وقت کئی نمایاں امریکی سیاسی راہنما اس ترمیم کو فعال کرکے دہشت گرد امریکی صدر کی برطرفی  کے لئے کوشاں ہیں؛ جیسے:

- "میلانی اسٹنس بری Melanie Stansbury": "پچیسویں ترمیم کے نفاذ کا وقت آن پہنچا ہے، کانگریس اور کابینہ کو اقدام کرنا چاہئے۔"

پروگریسو رکن کانگریس "الہان عمر": "25 ترمیم کو فعال کرو، امپیچ کرو، برطرف کرو، یہ پاگل شخص کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے، اسے اپنے عہدے سے برطرف ہونا چاہئے۔"

- رکن کانگریس "یاسمن انصاری": "ٹرمپ ایک غیر قانونی جنگ میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، اور جنگی جرائم کے ارتکاب اور ایران کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ میں نے آئین کی 25ویں ترمیم فعال کرنے کی درخواست دی ہے۔"

- ریپبلکن رکن "ڈک واڈھیمز": میرے خیال میں ٹرمپ نے اپنی حرکتوں سے ریپبلکنز کو دفاعی مورچے میں لا کھڑا کیا ہے، وہ مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

- ٹرمپ کے پہلے دور کا عہدیدار "مایلز ٹیلر Miles Taylor": ٹرمپ نے مورخہ 10 جنوری 2019ع‍ کو صدارتی طیارے میں "سرحدی دیوار پر تارکین وطن کو صلیب پر چڑھانے" کا منصوبہ میرے لئے بیان کیا۔ وہ عیسائی نہیں ہے۔ وہ انسان دشمن ہے۔ ایسٹر کے دن ایرانی شہریوں کو بمباری کی دھمکی دینا، اس کی شخصیت کے عین مطابق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha