اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایران کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے “جانفدا” مہم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب تک 14 ملین سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کی آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔
صدر نے اپنے بیان میں کہا میں ایران کے لیے جان دینے والا رہا ہوں، ہوں اور رہوں گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مہم قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا مظہر ہے، جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ