بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عرب ذرائع نے آج صبح کویت میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں امریکی دہشت گردوں سے وابستہ مفادات اور تنصیبات فضائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
الجزیرہ نیٹ ورک نے کویتی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی کہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملے کی ایک لہر کا آغاز ہونے کے بعد سائرن بجنے لگا ہے اور فضائی دفاعی سسٹمز بھی فعال ہو گئے۔
ان ذرائع کے مطابق، ان امریکی تنصیبات میں دھماکے اس قدر خوفناک تھے کہ ان کی آوازیں عراق کے سرحدی علاقوں میں سنی گئیں اور آگ اور دھواں آسمان کی طرف اٹھ رہا ہے۔
کچھ دیر بعد مقامی ذرائع نے کویت میں دھماکے دہرائے جانے اور میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نمٹنے کے لئے پیٹریاٹ کے فعال ہونے کی خبر دی۔
ذرائع کہتے ہیں کہ تیماء کوآپریٹوز کمپنی میں خوفناک دھماکے ہوئے ہیں، امریکی فوجی اس کمپنی کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ