اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کے حق میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں مزاحمت، استقامت اور عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، اور یہ عمل دشمنوں کے لیے کسی فائدے کا باعث نہیں بنتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے رہنماؤں کی شہادت کے باوجود مضبوط رہا ہے، اور مزاحمتی قوتیں اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی حکام نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ علی لاریجانی، جو اعلیٰ سلامتی کونسل کے سربراہ تھے، ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ