جنرل موسوی کا ٹرمپ کا انتباہ،ایران سے جنگ تمہارے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوگا
سید عبدالرحیم موسوی، رئیس ستاد کل نیروهای مسلح جمهوری اسلامی ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی جنگ کا آغاز اس کے لیے عبرتناک ثابت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق سرلشکر موسوی نے کہا کہ خود کو سپر پاور قرار دینے والے امریکی صدر کے بیانات کسی سربراہ مملکت کے شایانِ شان نہیں بلکہ غیر سنجیدہ اور سبک سرانہ ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ٹرمپ واقعی جنگ چاہتے ہیں تو پھر مذاکرات کی بات کیوں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایسی جنگ میں داخل ہوں گے جو ان کے لیے سبق آموز ثابت ہوگی اور اس کے بعد وہ دنیا میں دھمکیاں دینے کے قابل نہیں رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ