8 فروری 2026 - 19:06
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز،  پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک  شریک ہیں، پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائلوں اور دفاعی سازوسامان بھی نمائشک کا حصہ ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ  وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی نمائش میں شریک ہوئے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha