اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے دپٹی سیکریٹری برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کا افزودہ ایٹمی مواد کسی بھی دوسرے ملک منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل ڈپٹی سیکریٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر علی باقری نے کہا ہے کہ ایران کا افزودہ جوہری مواد کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور جاری مذاکرات بھی اس معاملے پر مرکوز نہیں ہیں۔
یہ بیان ان خبروں کے بعد آیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ امریکا-ایران معاہدے کے تحت یورینیم روس یا ترکی منتقل کیا جا سکتا ہے، تاہم ایران نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
آپ کا تبصرہ